نواز شریف ریلی نکال کر اداروں کو لڑوانے کی سازش کر رہے ہیں،صفدر بٹ
لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصا ف کے رہنماء صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ نا اہل وزیر اعظم اپنی کر پشن اور منی لانڈرنگ کو بچانے کے لیے ریلی نکال کر اداروں کو لڑوانے کی سازش کر رہے ہیں تاہم عوام باشعور ہے اگر مسلم لیگ ن اس روش سے باز نہ آئی تو ملک میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے ۔ ایک بیان میں صفدر بٹ نے کہا کہ نا اہل وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک وقوم کی لو ٹی ہوئی دولت واپس کر نا ہو گی ۔ ناکام ریلی نے ثابت کر دیا ہے کہ قوم با شعور ہے جو کسی جھوٹ فریب میں آنے والی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے محب وطن سیاسی جماعتوں کو آپس میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کر نے کی ضرورت ہے ۔