بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا،میاں مقصود

بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا،میاں مقصود

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ غربت،مہنگائی ،بے روزگاری،بددیانتی،کرپشن اورلوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے۔مختلف ٹیکس لگاکر عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے۔حکمرانوں کے بینک بیلنس میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ عام آدمی کے حالات بہترہونے کی بجائے بدترہوتے جارہے ہیں۔حکمرانوں کی عیاشیوں اور قرضوں کی دلدل نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کو فاقہ کشی اور خودکشی پر مجبورکردیا ہے۔ 70بر سوں سے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے پوری قوم کو یرغمال بنایاہواہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...