آرٹیکل 62، 63کے خاتمہ کی کوششیں درست نہیں،سیف اللہ خالد

آرٹیکل 62، 63کے خاتمہ کی کوششیں درست نہیں،سیف اللہ خالد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ملی مسلم لیگ پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63کے خاتمہ کی کوششیں درست نہیں۔ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے وسیع تر اتحاد قائم کریں گے۔ ملی مسلم لیگ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ خواتین کیلئے باوقار زندگی گزارنے کا مکمل لائحہ عمل پیش کریں گے۔نوجوان نسل کی جانب سب سے زیادہ توجہ دی جائے گی۔ نظریہ پاکستان کو نصاب تعلیم و نظام تعلیم میں شامل کیا جائے گا۔ہم ملک میں امن ، عدل و انصاف اور رواداری چاہتے ہیں۔جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ جس پاکستان کا تصور علامہ اقبال نے پیش کیاتھا اور قائداعظم نے تحریک چلا کر پاکستان بنایا آج ملی مسلم لیگ اسی تحریک کو آگے بڑھائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...