آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،علماء کرام
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے زیراہتمام عظیم الشان تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد قباء ہربنس پورہ لاہور میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کی دونشستیں ہوئیں۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہورکے امیر،و رکن مرکزی مجلس شوریٰ مولانا مفتی محمدحسن نے کی صدارت کی۔کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ امریکی و مغربی دباؤ پر پاکستان کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے اور 1973ء کے متفقہ عوامی آئین کی اسلامی شقوں کو ہرگز چھیڑنے کی اجازت نہیں دینگے وطن عزیز پہلے بے شمار مسائل کا شکا رہے حکومت اغیارکے ایجنڈے پر ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ قانون کو چھیڑ کر کسی نئے بحران کو جنم نہ دے کیونکہ ناموسِ رسالتؐ ایکٹ کو چھیڑا گیا تو ایک نہ ختم ہونیوالا بحران جنم لیگا۔مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت نے امت مسلمہ کو وحدت کی لڑی میں پرودیا ہے۔قادیانی اسلام کا ٹائٹل استعمال کر کے سادہ مسلمانوں کی آنکھوں دھول جھونک رہے ہیں حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلامی استعما ل کرنے روکے۔ جمعیۃ علماء اسلام کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے جس کومانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ مولانا نورمحمدہزاروی نے کہا کہ قادیانی اسلام اور مسلمانوں کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور ہم کبھی قادیانی گروہ کو مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔علامہ ڈاکٹر محمداقبال نے کہا کہ قادیانی وطن اور اسلام دونوں کے غدارہیں ملک عزیز میں ہونیوالی تخریب کاری اور دہشت گردی میں قادیانیوں کو نظراندازکرنا بہت بڑی غلطی ہوگی کیونکہ اسرائیل سے قادیانیوں کے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ممتازخطیب مولانا رفیق جامی نے کہا کہ قادیانیوں کو اسلام کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمان کی بنیاد ہے اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ہر کارکن، امت مسلمہ کا ہر فرد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنا سعادت سمجھتاہے۔ قاری جمیل الرحمن اختر ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،قاری علیم الدین شاکرنے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں شاعر ختم نبوت سیدسلمان گیلانی ،میاں محمدرضوان نفیس ،،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،مولانا امجدسعید مولانا محمدکاشف،مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا قاسم گجرمولانا خلاق احمد،مولانا قاری رفیق زاہد،مولانا خالدعابد،مولانا محمدسعیدوقار،مولانا خالدمحمود،حافظ عبداللہ،قاری احسان ریاض و د یگر علماء تاجربرادری،سٹوڈنٹس اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔