نوازشریف کی لاہور آمد،راوی روڈ پر استقبالیہ کیمپ لگا دیا گیا
لاہور ( پ ر)مسلم لیگ( ن) لاہور کے سینئر رہنماحاجی قیصرامین بٹ القادری کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی لاہور آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کرنے کیلئے راوی روڈ پر استقبالیہ کیمپ لگا دیا گیا ہے جہاں عظیم قائد کا عظیم الشان استقبال کیا جائیگا، کیمپ کے دورے کے دوران سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ان یہ استقبال ایک تاریخی استقبال ہوگا ، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو اقدامات میاں محمد نواز شریف نے کئے ماضی کے حکمرانوں نے نہیں کئے اور ان کے انہی حب الوطنی سے معموراقدامات کی بنا پر عوام ان کے ایک دیدار کی منتظر ہے اور جہاں دیکھیں وہیں میاں محمد نواز شریف کے دیوانے ہی دکھائی دے رہے ہیں ، عوام کا اس قدر جی ٹی روڈ پر اپنے قائد کے استقبال کیلئے آنااور ان کا والہانہ استقبال کرنا میاں محمد نواز شریف سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔