نوازشریف کا لانگ مارچ کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے ہے،میاں کامران

نوازشریف کا لانگ مارچ کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے ہے،میاں کامران

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے سیکرٹری اطلات میاں کامران سیف نے میاں نواز شریف کا لانگ مارچ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے ہے میاں نواز شریف عدلیہ اور اداروں پر الزام تراشی بند کریں اور اگر انہیں فیصلہ پر اعتراض ہے تو اپنی بے گناہی کے ثبوت عدالتوں میں دیں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں فریقین کو پورا موقع فراہم کیا گیا اور بعد میں جے آئی ٹی میں2ماہ کا طویل عرصہ انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے وقت دیا گیالیکن وہاں یہ جھوٹی دستاویزات فراہم کرتے رہے اور اپنی بے گناہی میں دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اب ان سے ریکوری کیس نیب میں چلے گا وہ اداروں پر الزام تراشی کی بجائے نیب میں اپنی پاک دامنی کے ثبوت دیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے لانگ مارچ سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے لانگ مارچ فلاپ مارچ ہے جس سے عوام تکالیف میں مبتلا ہیں۔اب وہ ریٹائرمنٹ کی باقی ماندہ نااہلی زندگی رائے ونڈ محلات میں گذاریں اور اللہ اللہ کریں ۔اور دعا کریں کی ریکوری میں رائے ونڈ فارم و محلات بچ جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...