لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں’’ قائد کا پاکستان ‘‘سیمینار
لاہور(نمائندہ پاکستان)ٹاؤن ہال لاہور میں لوکل گورنمنٹ لاہور کے زیر اہتمام ’’قائد کا پاکستان‘‘ کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں میئر لاہور مبشر جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لاہور افضال ریحان،اور سینئر صحافی عطا الرحمان سمیت اقلیتی برادری کے نمائندوں کی شرکت۔گزشتہ روز ٹاؤن ہال لاہور میں پاکستان کے 70 یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں لوکل گرنمنٹ لاہور کی جانب سے ’’قائد کا پاکستان‘‘کے نام سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں اور تحریک آزادی کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جبکہ قیام پاکستان اور اقلیتی برادریوں کے ساتھ رواداری کی بابت قائد کے روشن خیالات کی تجدید بھی کی گئی۔سیمینار میں لوکل گونمنٹ کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عیسائی برادری کی جانب سے پادری شاہد معراج،ہندو برادری کی طرف سے پنڈت بھگت لال کھوکھربھی شریک ہوئے۔جبکہ مقررین کی جانب سے قائد اعظم کے فرمودات اور آج کے پاکستان کو ان کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے تقریر کی گئیں۔