پانامہ فیصلے کے بعد حکمران لوڈشیڈنگ کر کے عوام سے انتقام لے رہے ہیں،مسرت جمشید

پانامہ فیصلے کے بعد حکمران لوڈشیڈنگ کر کے عوام سے انتقام لے رہے ہیں،مسرت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد حکمران عوام سے انتقام لے رہے ہیں ،ملک بھر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ حکومتی سازش کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا رہے ہیں، بڑی صنعتیں اور گھریلو انڈسٹری بری طرح متاثر ہے لیکن حکمران ایک سازش کے تحت بد ترین لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں اور اس کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما ہیں قوم ان سے بخوبی آگاہ ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمہ پانی وبجلی طلب اور رسد کے اعدادوشمار جاری کرے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ والے جتنے مرضی صدقات دے لیں اب انہیں کڑے احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔
اور انہیں اربوں کی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ نواز شریف ریاستی اداروں کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں ۔
جو کسی طرح بھی جمہوریت کے حق میں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے انشا اللہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ریاستی مشینری کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔