سیکیورٹی خدشات،چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف سٹافکی چھٹیاں منسوخ

سیکیورٹی خدشات،چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف سٹافکی چھٹیاں منسوخ

لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ وار طویل تعطیل پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظرصوبہ بھر کے چڑیاگھروں ، وائلڈلائف پارکس اورفیلڈ فارمیشن میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔ محکمہ جنگلی حیات و پارکس کے سکیورٹی پر مامور تمام افسران و اہلکاران چڑیاگھروں ، سفاری زو اور تمام وائلڈلائف پارکس میں سیاحوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات یقینی بنا نے کیلئے 12اگست سے 14اگست 2017ء تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔تمام فیلڈ فارمیشن کو جاری کردہ مراسلہ میں وائلڈ لائف پروٹیکشن سٹاف کی بھی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہنے اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے خصوصی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...