محکمہ صحت وائی ڈی اے کی موجودہ قیادت کے خلافکارروائی نہیں کریگا،ترجمان

محکمہ صحت وائی ڈی اے کی موجودہ قیادت کے خلافکارروائی نہیں کریگا،ترجمان

لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ، وائی ڈی اے کی موجودہ یا سابقہ قیادت کے خلاف انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی کسی قسم کی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں اور میڈیکل کے تعلیمی اداروں کی اکیڈمک کونسلز اور ڈسپلنری کمیٹیاں پوری طرح بااختیار ہیں اور کسی ہسپتال یا سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ادارے میں مریضوں کے علاج معالجہ میں رکاوٹ ڈالنے، ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز و عملہ کو زبردستی کام سے روکنے، پروفیسرز یا میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف اکیڈمک کونسل قانون کے مطابق انضباطی کارروائی کرتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اکیڈمک کونسل جس ڈاکٹر کو محکمہ کی ڈسپوزل پر بھیجتی ہے، محکمہ صحت ان کے فیصلے کو قبول کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...