عمران خان،قائد اعظم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،اعجاز احمد چودھری

عمران خان،قائد اعظم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،اعجاز احمد چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شینلاورت کی جانب سے چےئرمین سیکرٹریٹ آفس میں منیارٹی ڈے پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم اور ان کے خیالات کے مطابق نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے 21سالوں سے جدو جہد کر رہے ہیں ، چیئرمین عمران خان نے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ قائد اعظم کی گیارہ اگست 1947کی تاریخ ساز تقریر کے مطابق پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں برابر کی شہری ہیں اقلیتوں سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشہ میں پہلی مسلمان مملکت بن کر ابھرا ،پاکستان کو بنانے میں صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ اقلیتوں نے بھی گراں قدر کردار ادا کیا ، پنجاب اسمبلی میں پاکستان کے حق میں ایس پی سنگھا نے اپنا تاریخی ووٹ دیا جس کے بعد پاکستان کے حق میں قراردار منظور ہوئی قائد اعظم نے گیارہ اگست کی تقریر میں کہا کہ ساری اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیاجائے اوروہ اپنے عقیدے ، مذہب کے مطابق پاکستان کے اندر اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتے ہیں ، اس پہلو نے انہیں اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق کوئی قدہن نہیں ہوگی،اعجاز احمد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں نے ہمیشہ اقلیتی برادری کے لئے ہمیشہ ہرفورم پر آواز بلند کی ہے آئندہ بھی جاری و ساری رکھو ں گا ۔پارٹی رہنما و این اے 120سے نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اور ایم پی اے شنیلاروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا گلدستہ ہیں ، اقلیتوں کو قائد اعظم محمد علی جناح نے گیارہ اگست کو اپنی تقریر میں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ملک کے برابر کے شہری ہیں سب قانون کے برابر ہے۔

Back to C

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...