مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،زبیر میر

مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،زبیر میر

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے سینئر رہنمااورمسلم لیگ ریسرچ سنٹر کے وائس چیئرمین زبیر میر نے کہاہے کہ مسلم لیگ( ن) قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ، اسلام آباد سے لاہور تک ریلی نے ثابت کردیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف عوام کے وزیراعظم ہیں اور عوام کے دلوں میں رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز کمیونٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔زبیر میر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں میاں محمد نواز شریف کے مشن کوہر صورت پورا کریگی اور میاں محمد شہباز شریف پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچائیں گے ان کا کہنا تھاکہ انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں یو اے ای کے اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور میاں محمد نواز شریف 2018میں بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے۔اس میں کچھ شک نہیں میاں محمد نواز شریف نے ملک کو اندھروں سے نکال کر اجالوں کی طرف گامزن کیا ان کی ملک وقوم کیلئے کی جانیوالی خدمات سے پاکستانی قوم پوری طرح اگاہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...