نوازشریف نے اداروں کے خلافاعلان جنگ کر دیا،نصیر احمد

نوازشریف نے اداروں کے خلافاعلان جنگ کر دیا،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، عبدالکریم میو، ابو ہاشمی، حمزہ شیخ، توقیر اکرم، عثمان الحق قریشی، احسان چوہان، ملک عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق نا اہل وزیر اعظم کرپشن اور اثاثے چھپانے کے جرم میں تا حیات نا اہل ہونے کے بعد بد حواس ہو کر اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے نامزد کیے ہوئے ججوں سے پیپلز پارٹی کے قائدین کو سزائیں دلوائی گئیں اور جن کی ریکارڈنگ بھی سامنےّ آ چکی ہے۔ سیف الرحمان کے بنائے ہوئے نام نہاد احتساب بیور و کے ذریعے پیپلز پارٹی کے قائدین کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا لیکن پیپلز پارٹی نے جھوٹے مقدمات کا سامنا بڑی پادری سے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...