ملک کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کو یاد رکھنا ہو گا،مولاناعبدالخبیر

ملک کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کو یاد رکھنا ہو گا،مولاناعبدالخبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہورکے خطیب و امام مولانا سید عبد الخبیر آزاد(چیئر مین مجلس علماء پاکستان)نے جمعہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم 70واں یوم آزادی منارہے ہیں اس موقع پر میری طرف سے بہادر اور غیور تمام اہل وطن پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو، آج ہم سب من حیث القوم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر اداکریں کہ اللہ تعالی نے ہمیں یہ ملک 27ویں شب رمضان المبارک بمطابق 14اگست 1947ء کو عطا فرمایا ،اور اس ملک کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر رکھی گئی ،اورہمارے اکابرین علماء مشائخ ، اور سیاسی ، سماجی ، قومی ،ملی اور مذہبی راہنماؤں نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر اس پیارے وطن عزیز مملکت خدا داد پاکستان کیلئے جدو جہد کی اور قربانیاں پیش کیں ،اور ہجرت کے وقت ہمارے برزگوں ، بھائیوں ،نوجوانوں، ماؤں ، بہنوں، اور بچوں اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دس لاکھ مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں ،تب جاکر یہ ملک پاکستان بنا ، آج ہمیں ان شہیدوں کو یاد رکھنا ہوگا جنہوں نے اس ملک کیلئے قربانیاں دیں ۔