پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی جشن آزادی تقریب

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی جشن آزادی تقریب

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے کمیٹی روم میں جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی صدارت صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کی۔ جس میں بینک کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر بینک نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد ہمارے بزرگوں کی ان قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہوتا ہے کہ انہوں نے کتنی قربانیاں دے کر غلامی سے آزادی دلا کر آزاد ملک حاصل کیا۔ جس میں آج ہم آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں دوسرا ہم نے اس موقع پر عہد کرنا چاہیے کہ جس مقصد کیلئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا آیا اس مقصد پر عملدرآمد ہو بھی رہا ہے یا نہیں اگر کہیں کمی ہے تو ہمیں چاہیے کہ اس کے مطابق عملدرآمد کریں تاکہ ہمارے بزرگوں کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔ اس موقع پر ملکی اور ملکی اداروں کی سلامتی اور کامیابیوں کیلئے دعا کی گئیں۔ بینک کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...