نواز شریف آج لاہور پہنچیں گے ،(ن) لیگ کی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل،پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

نواز شریف آج لاہور پہنچیں گے ،(ن) لیگ کی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے ...
نواز شریف آج لاہور پہنچیں گے ،(ن) لیگ کی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل،پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرانوالہ میں کامیاب شو کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج (ہفتہ ) کے روز لاہور پہنچیں گے اور بڑا میدان سجائیں گے ،مسلم لیگ (ن) نے سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں، پولیس نے بھی سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر استقبالیہ ریلی اور اجتماع کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کے روز اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور تین روز کے سفر کے بعد وہ آج ہفتہ کو لاہور پہنچ رہے ہیں ، انکی استقبالیہ ریلی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جہاں وہ اختتامی  خطاب کریں گے۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلیوں اور جلوسوں کی صورت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گی ۔ریلیوں اور جلوسوں کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پر پارٹی نغمے چلاکر قیادت سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے ،نون لیگی کارکنوں کو بڑی بے تابی کے ساتھ اپنے قائد کی آمد کا انتظار ہے  ، مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر قیادت کی تصاویر والے ہورڈنگز اور خیر مقدمی بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور اس موقع پر ہزاروں اہلکار سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے فرائض انجام دیں گے ، اس ضمن میں متبادل سیکیورٹی پلان بھی تیار کیا گیا ہے جس کے تحت نوازشریف کو ریسکیو کرنے کیلئے تین اہم مقامات پر ہیلی پیڈز بنا دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ریسکیو کرنے کیلئے لاہور شہر کے تین اہم مقامات ماچس فیکٹری گرانڈ، شاہی قلعہ اور گورنر ہاس میں ہیلی پیڈز بنائے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈز پر لاہورپولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی، ریلی کی 120 سیف سٹی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔نواز شریف کی ریلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے شاہدرہ موڑ کے قریب واقع جنگل میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا، بارودی مواد کا پتہ چلانے والے آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جنگل کی تلاش کی گئی ۔

مزید :

قومی -