لالہ موسی ٰ میں ریلی کے دوران بچے کی ہلاکت،گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی،2دن قبل نواز شریف اسی گاڑی میں سوار تھے: اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

لالہ موسی ٰ میں ریلی کے دوران بچے کی ہلاکت،گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی،2دن قبل ...
لالہ موسی ٰ میں ریلی کے دوران بچے کی ہلاکت،گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی،2دن قبل نواز شریف اسی گاڑی میں سوار تھے: اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

  


گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے دوران جس گاڑی نے 12سالہ بچے کو کچلا اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی جبکہ 2دن قبل نواز شریف بھی اسی گاڑی میں سوار تھے۔

مصر میںریل گاڑیوں میں تصادم36افراد ہلاک،100سے زائد زخمی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشن جی روڈ کے دوران لالہ موسیٰ کے قریب ایک گاڑی نے ریلی میں شریک 12سالہ بچے کو کچل ڈالا تھا ، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ معصوم بچے کو ایلیٹ فورس کی گاڑی نے کچلا تھا تاہم اب نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ جس گاڑی نے بچے کو کچلاو ہ بی ایم ڈبلیو تھی اور اس کا نمبرایس ایس875تھا جبکہ ریکارڈ میں گاڑی بولان ہائی روف کے طور پر رجسٹرڈ تھی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے2روز قبل اسی گاڑی کے ذریعے سفر کیا تھا۔

مزید : گجرات


loading...