قائد اعظمؒ اقلیتوں کی کاوشوں کا مکمل ادراک رکھتے تھے ،بشپ آزاد مارشل

قائد اعظمؒ اقلیتوں کی کاوشوں کا مکمل ادراک رکھتے تھے ،بشپ آزاد مارشل

ؑ لاہور(پ ر)جس جوش اور جذبے سے اقلیتوں نے پاکستان کی تحریک اور تشکیل و تعمیر میں حصہ لیا تھا اسی ہمت و استقامت سے وہ پاکستان کی ترقی و فلاح و بہود میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ پاکستان کی اقلیتوں کو فخر حاصل ہے کہ ان کے آباو اجداد نے ایک آزاد ملک کے قیام کے لئے اپنی توانائیاں صرف کی اور اس کے حصول میں سرخرو ہوئے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر آزاد مارشل بشپ آف رائیونڈ ڈایوسسز، چرچ آف پاکستان نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ اقلیتوں کی کاوشوں کا مکمل ادراک رکھتے تھے۔

۔ قائد اعظمؒ نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’پاکستان میں اقلیتوں کی پوری پوری حفاظت کی جائے گی خواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتی ہوں۔

ان کا مذہب، عقیدہ اور ایمان پاکستان میں بالکل سلامت اور محفوظ رہے گا۔ ان کی عبادت کی آزادی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔

۔ وہ بلا لحاظ رنگ و نسل ہر اعتبار سے پاکستان کے شہری ہوں گے‘‘۔ بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ اقلیتوں نے پاکستان کے قیام کے بعد تعلیم اور طب کے شعبہ میں گھراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ وہ ہمیشہ ملک کی ترقی و استحکام کے لئے صفِ اول میں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا عالمی دن پاکستان سے اقلیتوں کی مضبوط وابستگی کے حوالے سے تجدیدِ عہد کا دن ہے اور اس عہد کی بجا آوری میں اقلیتیں ہمیشہ کی طرح سرخرو ہوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...