چائنیز گورنمنٹ کے دس رکنی وفدکا یوایم ٹی کا دورہ

چائنیز گورنمنٹ کے دس رکنی وفدکا یوایم ٹی کا دورہ

لاہور (پ ر)گورنمنٹ آف چائنہ کے دس رکنی وفد جس کی قیادت نائب وزیرخارجہ ڈاکٹر زاؤ بے گا کررہی تھیں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے قائم سی پیک کاسنٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرمحمد اسلم نے وفد کا استقبال کیا اوریوایم ٹی میں سی پیک کے سلسلہ میں جاری مختلف پروجیکٹس پربریف کیا۔ اقتصادی راہداری کے ذریعے معاشرتی ترقی کیسے ممکن ہے کے موضوع پرمنعقد کیے جانے والے فورم میں حصہ لیا اور سیر حاصل گفتگو کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سے ترقی وخوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہونگے جس سے معاشرتی ترقی کاانڈیکس بڑھے گا۔ چائنہ کے حکومتی وفد کے سربراہ نے کہا کہ وہ یوایم ٹی کے ساتھ مل کر سی پیک کی مختلف جہتوں پرریسرچ کریں گے تا کہ زیادہ سے زیاد ہ طلبہ وطالبات کے لیے مواقع پیدا کیے جائیں۔ وفد کے دیگر ارکان میں وزیر برائے معاشرتی بہبودڈاکٹر وانگ، پریزیڈنٹ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز وانگ وی گانگ،، قونصلیٹ جنرل آف چائنہ سے وانگ ڈیکسی،، وانگ لی، ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل کوآپریشن ڈپارٹمنٹ، زانگ یانگ اور ڈالیان میری ٹائم یونیورسٹی کے و دیگر شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...