وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں آرتھوپیڈک کلینک کا افتتاح کر دیا

وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں آرتھوپیڈک کلینک کا افتتاح کر ...

لاہور (پ ر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹرمیں اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کیلئے آرتھوپیڈک کلینک کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسزپنجاب یونیورسٹی معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر سیدمحمد اویس، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصرنے ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات دریافت کی اور ان کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...