ڈاکٹر نعیم خان نے مولانا رومی اکیڈیمک ایوارڈ حاصل کر لیا

ڈاکٹر نعیم خان نے مولانا رومی اکیڈیمک ایوارڈ حاصل کر لیا

لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے ترکی کا معروف مولانا رومی اکیڈیمک ایکسچینج ایوارڈ حاصل کر لیا ۔ ترکی کی کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے مطابق مولانا رومی ایکسچینج پروگرام ترکی اور پاکستان کی یونیورسٹیوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کرتا ہے ۔ اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام کے تحت ڈاکٹر نعیم خان کا استنبول میں سٹامونویونیورسٹی میںیکم تا 15 اکتوبرتک قیام کریں گے اور مختلف سیمینارز میں لیکچر دیں گے۔

یہ آٹھواں بین الاقوامی اعزاز ہے جو ڈاکٹر نعیم خان اب تک حاصل کر چکے ہیں۔

اس کامیابی پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے ڈاکٹر نعیم خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...