نواز شریف کی جی ٹی روڈ کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں،اشرف بھٹی

نواز شریف کی جی ٹی روڈ کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے روڈ مارچ کا شوق ایک معصوم بچے کی جان لے گیا ہے ان کے روڈ مارچ کی وجہ سے اب تک جی ٹی روڈ اور اس کے اطراف میں بسنے والے لاکھوں خاندان پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں کسان منڈیوں میں اپنی چیزیں نہیں لا سکتے ہیں تاجر کنٹینروں میں پڑی اشیاء کو منزل مقصود تک نہیں پہنچا سکتے جبکہ اگر کسی کو اپنے مریض کو منتقل کرنا ہو تواس کو بھی جی ٹی روڈ پر آنے کی اجازت نہیں ہے ایک نااہل وزیراعظم کے پروٹوکول پر پوری پنجاب حکومت اور اس کی مشینری کو لگا دیا گیا ہے میاں نواز شریف کے اس طرز سیاست کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کے پروٹوکول کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے بچے کی وجہ سے صدمے میں ہے۔

لیکن یہ اس بچے کی ہلاکت کے ذمے دار ہونے کے باوجود اس ایشو کو بھی کیش کرواکر اپنی گھٹیا سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں ان کی اس گھٹیا سیاست اور سوچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بچے کی ہلاکت کے جو کوئی بھی ذمے دار ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور متاثرہ خاندان کی داد رسی کی جائے وگرنہ اللہ انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...