عوام نے نواز شریف کی نااہلی مسترد کر دی ، انیس قریشی

عوام نے نواز شریف کی نااہلی مسترد کر دی ، انیس قریشی

لاہور(نامہ نگار)نیازی چوک میں پی پی 176 سے ایم پی اے محمد انیس قریشی کی سربراہی میں لیگی کارکنوں نے استقبالی کیمپ لگایا، استقبالی کیمپ میں داؤد انیس قریشی، سردار عبدالابرار، شہباز مغل، وائس چیئرمین مبین شاہ، سردار خلیل ڈوگر، چودھری اکمل جٹ سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے انیس قریشی نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کی نااہلی مسترد کر دی ہے، ریلی میں عوام کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ نواز شریف ہی حقیقی لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا ووٹر سوال کر رہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف پر الزام پاناماکا تھا تو پھر انہیں بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نکلوانے پر نااہل کیوں کیا گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...