جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آل پنجاب انٹر یونیورسٹی کوئز مقابلے

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آل پنجاب انٹر یونیورسٹی کوئز مقابلے

لاہور( ایجوکیشن رپورٹرٌ )جشن آزادی کی 70سالہ تقریبات کے سلسلے میں پنجاب حکومت ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یو ای ٹی کے زیر انتظام آل پنجاب انٹر یونیورسٹی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں پنجاب بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا طلبا کے مقابلوں میں میاں نواز شریف یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ، یونیورسٹی آف گجرات ، یونیورسٹی آف سرگودھا اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ طالبات میں یونیورسٹی آف سرگودھا ، میاں نواز شریف یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنا پائی ۔ چار روزہ مقابلوں کے فائنل کا انعقاد یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سیمینار ہال میں ہوا ۔ تقریب میں معروف شاعر ہدایت کار اور پروڈیوسر جناب ایوب خاور ، معروف شاعر نوید صدیق اور انجنیئرنگ یونیورسٹی ادبی سوسائٹی کے سربراہ جناب مشتاق صاحب نے بطور جج خدمات سر انجام دیں۔

فائنل نتائج کے مطابق طلبا مقابلوں میں یونیورسٹی آف گجرات، زرعی یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی بالتر تیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی جبکہ طالبات میں یونیورسٹی آف سرگودھاپہلے ، پنجاب یونیورسٹی دوسرے اور میاں نواز شریف یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان تیسرے نمبر پر رہی۔ اپنی یونیورسٹی کی ٹیم کی سپورٹ کے لئے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے کوئز پروگرام میں شرکت کی۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے خصوصی ملی نغمے پیش کر کے نا صرف وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا بلکہ تقریب کے شرکاء میں جوش و جذبہ اجاگر کر دیا۔شرکاء نے میزبانی کے بہترین انتظامات پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر اور یو ای ٹی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرواتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں کو سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی دی گئیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...