جشن یوم آزادی ، یوفون ٹاور پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب

جشن یوم آزادی ، یوفون ٹاور پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب

لاہور( پ ر)یوفون بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کا 70 واں جشن یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس ضمن میں یوفون کے ملازمین نے یوفون ٹاور پر یوم آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں یوفون کے سی ای او رائنر ریتھگیبر نے متاثرکن خطاب کیا۔ تقریب میں جشن یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور یوم آزادی کی مناسبت سے یوفون کا ٹی وی کمرشل دکھایا گیا ۔ یوفون جشن آزادی منانے کی مناسبت سے یوم آزادی مہم کا بھی آغاز کررہا ہے جس میں ان پاکستانیوں کے کاموں کو سراہا جائے گا جس سے دوسروں کی زندگیوں میں آسانی آتی ہے۔ اس اشتہاری مہم میں روزمرہ زندگی میں رحم دلی اور دوسروں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے جذبے کو اجاگر کیا جائے گا ۔ ہم پاکستانی قوم کے حقیقی طور پر ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

۔ اس موقع پر یوفون کے سی ای او رائنر ریتھگیبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا، "یوفون نے بطور برانڈ ہمیشہ عام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جو دوسروں کے لئے منفرد اور مثبت سوچ کا سبب بنتے ہیں۔ یوفون پاکستان کے عام لیکن باشعور پاکستانیوں کے ساتھ جشن یوم آزادی منانے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...