دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، سجل علی
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، انسان اپنی عزت اور مقام اپنے کردار سے بناتا ہے ، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں اچھے کردار کی جستجو میں رہتی ہوں گی۔سجل علی نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری بڑی محنت شامل ہے اور اس کے ساتھ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے ہر وہ چیز سے نوازا جس کی میں نے خواہش کی تھی۔