وزیراعلیٰ شہباز شریف کا 1965 اور 1971 کی جنگوں کے ہیرو ایئرمارشل (ر) انعام الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا 1965 اور 1971 کی جنگوں کے ہیرو ایئرمارشل (ر) انعام الحق ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 1965 اور 1971 کی جنگوں کے ہیرو ایئرمارشل (ر) انعام الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایئر مارشل (ر) انعام الحق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جنگ اور امن میں پاک فضائیہ کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں اورپاک فضائیہ کو جدید ائیر فورس بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ/تعزیت

مزید : علاقائی


loading...