نواز شریف عوام کو عدلیہ، فوج کیخلاف بغاوت پر ا کسا رہے ہیں: محمودالرشید

نواز شریف عوام کو عدلیہ، فوج کیخلاف بغاوت پر ا کسا رہے ہیں: محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے نواز شریف عوام کو عدلیہ اور فوج کیخلاف بغاوت پر ا کسا رہے ہیں، نواز شریف بھارتی گجرات سمجھ کر ملکی اداروں کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، کیا نواز شریف کو مینڈیٹ چوری، کرپشن اور عوام کو ریاستی اداروں سے تصادم کرانے کیلئے ملا؟ ریلی میں گاڑیوں کی ٹکر سے بچے سمیت دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے نواز شریف رینٹ اے ریلی نکال کر اداروں کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف کے گجرات میں خطاب پر انکا کہنا تھا کہ نواز شریف بھارتی گجرات سمجھ کر ملکی اداروں کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نا اہلی کے بعد پاگل ہو گئے ہیں، عوام کو عدلیہ اور فوج کیخلاف بغاوت پر ا کسا رہے ہیں جس پر فوجی عدالت میں نواز شریف پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے، میاں محمودالرشید نے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف مائیک توڑ کر بھٹو بننے جبکہ دوسری طرف نواز شریف کینٹینر پر چڑھ کر عمران خان بننے ک یناکام کوشش کر رہے ہیں، لوڈ شیڈ نگ برقرار، ثابت ہو گیا نواز شریف واقعی صادق نہیں، قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگ سڑکیں پل بنانے پر نہیں قوم بننے پر لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، جعلی مینڈیٹ لیا ہو تو تین بار کا وزیراعظم بھی تنہا ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں میاں محمودالرشید نے نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ لڑکے سمیت دو افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ نہیں قتل ہے اور اسکا مقدمہ نواز شریف پر درج ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے لاشیں گرانے کی جو سیاست شروع کی ہے قوا ان سفاک حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے ماڈل ٹاؤن میں ماؤں بہنوں کی لاشوں پر بھنگڑے ڈالنے والے اب ناکام ریلی کی صورت میں غریبوں کو کچل کر اپنی نام نہاد کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔نوازشریف باربار پوچھتے ہیں مجھ پر کیا الزام ہے عوام ان کو بتانا چاہتے ہیں آپ پر کرپشن کے الزامات تو ہیں ہی لیکن اب آپ قاتل بھی بن چکے ہیں آپ کو نہ صرف کرپشن بلکہ ان دو ناحق قتلوں کا بھی حساب دینا ہوگا،سپریم کورٹ فوری طور نواز شریف کی لوگوں کو محاذ ارائی پر اکسانے اوراس عوام کشی کا نوٹس لے ۔
محمود الرشید

مزید :

علاقائی -