پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب

پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اقبال چودھری، ڈاکٹر سید محمود غزنوی، ارشد نسیم بٹ، فاروق آزاد، محمد مبین چودھری، شاہد نور، رانا میر اسد، احمد سمندر خان، محمد شفیق خان اور حاجی معراج دین شریک ہوئے۔ جشن آزادی کے حوالے سے اپنے خطاب میں مقررین نے پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی خصوصی نعمت سے تعبیر کیا اور کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں مسلمانان برصغیر نے پاکستان بنایا جو عالم اسلام میں واحد ایٹمی قوت بھیّ ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ آج کے دن تجدید عہد کیا جائے کہ تمام پاکستانی تعصبات سے بالا ہو کر پاکستان کی ترقی کو اپنا نصب العین بنائیں۔ تقریب کے آخر میں شرکا نے کیک بھی کاٹا اور گلوکاروں نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔#

مزید : علاقائی


loading...