پارلیمنٹ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نقصان پہنچایاگیا،رضا ربانی

پارلیمنٹ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نقصان پہنچایاگیا،رضا ربانی

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے سیاست اور پارلیمنٹ کو سازش کے تحت نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ کھیل بہت کھیل لئے گئے، بہت وقت گزر گیا، بہت تجربے ہو گئے، اب فیصلے کا وقت آ گیا ہے، ملک اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں، ہر ادارہ آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد میں جشن آزادی کی 70 سالہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا قائد اعظمؒ کے چودہ میں سے چار نکات کا تعلق صوبائی خود مختاری سے ہے۔ پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ملک کے نصاب کی کتابوں میں غلط تاریخ رقم کی گئی ہے، تاریخ کے وہ حصے جن کا عوام اور جمہوریت کی جدوجہد سے تعلق ہے وہ حصے نصاب میں موجود ہی نہیں ہیں۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ سیاستدانوں، سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، آج وفاق اندرونی اور بیرونی طور پر ایسے دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں ہمیں اپنے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے عوام نے جس طرح دہشت گردی کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔

رضا ربانی

مزید : صفحہ اول


loading...