نواز شریف اپنے کرتوتوں سے نااہل ہوئے

نواز شریف اپنے کرتوتوں سے نااہل ہوئے
 نواز شریف اپنے کرتوتوں سے نااہل ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے نواز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نااہل ہوئے لیکن پھر بھی اداروں کیخلاف زہر اگلنے کی پالیسی پر عمل پیراہیں جو انتہائی تباہ کن ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا نواز شریف کو کسی سازش کے تحت نہیں بلکہ ان کے اپنے کرتوتوں اور کرپشن کی وجہ سے نااہل کیا گیا اس کے باوجود بھی وہ غلطی ماننے کی بجائے عوام کے کندھوں پر بندو ق رکھ کر اداروں کیخلاف زہر اگل رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے ادارے خراب ہیں ، نواز شریف نے ریلی کا انعقاد کرکے ٹکر اؤ کی پالیسی اختیار کی لیکن ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ریلی راولپنڈی ہی میں ناکام ثابت ہوگئی نواز شریف عوام کے بیوقوف سمجھتے ہیں لیکن ایسا میں اب وہ حربے استعمال کرکے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کا سچ ثابت کرنے کیلئے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے بلکہ اپنی ہی حکمت عملی ان کیلئے باعث تباہی بنے گی۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -