مخالفین کے پسینے چھوٹ رہے ہیں

مخالفین کے پسینے چھوٹ رہے ہیں
 مخالفین کے پسینے چھوٹ رہے ہیں

  


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر نجکاری کمیشن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حمایت میں لوگوں کے نکلنے سے مخالفین کو ٹھنڈے پسینے چھوٹ رہے ہیں اس لئے ان کے پاس تنقید کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف والے چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، اس لئے مختلف حربے اور بہانے تراش رہے ہیں کیونکہ کبھی وہ محمد نواز شریف کے کارواں کو رکوانے کیلئے کورٹ چلے جاتے ہیں تو کبھی الیکشن کمیشن تاکہ کسی بہانے ان کو روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف اپنے گھر لاہور جا رہے ہیں اورلوگ ان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے کیلئے جوق در جوق قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔

دانیال عزیز

مزید : صفحہ اول


loading...