عمران تلاشی سے بھاگ کیوں رہے ہیں ؟

عمران تلاشی سے بھاگ کیوں رہے ہیں ؟
 عمران تلاشی سے بھاگ کیوں رہے ہیں ؟

  


اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو؟،اگر میں نے جھوٹا الزام لگایا ہوتا تو آج میرے خلاف عمران نیازی دعویٰ کرتے،چار برس میں ان کو میری کرپشن نظر نہیں آئی اور اب کرپشن کے الزام لگا کر خواتین کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلا لئی نے کہاکہ حیرت ہوئی آج اخلاقی طورپر کرپٹ شخص مالی کرپشن کی بات کررہا ہے،۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران نیازی سپریم کورٹ جاتے ہیں نہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں توپارلیمانی کمیٹی میں اپناموبائل پیش کروں گی جبکہ عمران کوبھی اپناموبائل دینا ہوگا۔

مزید : صفحہ اول


loading...