جے آئی ٹی کی رسم قل ادا کریں گے

جے آئی ٹی کی رسم قل ادا کریں گے
 جے آئی ٹی کی رسم قل ادا کریں گے

  


جہلم (آن لائن) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے غلط کاموں کے باعث جوائنٹ انوسٹی گیشن کی قل خوانی اور دعائے مغفرت پڑھیں گے عمران خان شیخ رشید طاہر القادری اور ق لیگ ملک کیلئے وائرس ہیں اور ان کا اینٹی وائرس صرف نواز شریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قوم نے جے آئی ٹی کو جواب دے دیا کہ نواز شریف بے قصور ہیں جے آئی ٹی نے جتنے بھی غلط کام کئے اس حوالے سے جے آئی ٹی کی رسم قل اور مغفرت کی دعا بھی جلسے میں پڑھیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان ، مولوی طاہر القادری، شیخ رشید اور مسلم لیگ (ق) یہ تمام سابق صدر مشرف کے ریفرنڈم کے حامی تھے اور ان کے پولنگ ایجنٹ تھے یہ لوگ سسٹم کیلئے بہت بڑے وائرس ہیں ان کا اینٹی وائرس صرف اور صرف نواز شریف ہے طلال چوہدری نے کہا کہ عالمی دہشتگردوں کے پاس بھی اپیل کے دو حق ہوتے ہیں لیکن یہ کیسا نظام ہے کہ کروڑوں عوام کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیاہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...