ریلی جمہوریت کا کارواں ہے

ریلی جمہوریت کا کارواں ہے
 ریلی جمہوریت کا کارواں ہے

  


کوئٹہ(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی اسلام آباد سے لاہورریلی جمہوریت کا کارواں ہے جو قوم کو اپنی منزل تک پہنچائے گا،عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اپنے رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سڑکوں پراُمنڈآیاہے قوم دل وجان سے محمدنوازشریف کے ساتھ ہے ریلی کے خلاف منفی پروپیگنڈا بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتاہے،اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ محمدنوازشریف سے عوام کی والہانہ محبت اورعقیدت کے اظہارنے مخالفین کی نیندیں اُڑادی ہیں خاص طور سے عمران خان اوران کے حواریوں کو سخت تکلیف پہنچ رہی ہے جمہوریت کایہ کارواں کسی ادارے یاشخصیت کے خلاف نہیں جولوگ ریلی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں ان کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے ،محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)متحد ہے اُن کے ترقیاتی وژن اورایجنڈا کو آگے بڑھایاجائے گا اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنے قائدسے اظہاریکجہتی کیلئے بلوچستان سے مسلم لیگ (ن)کے سینکڑوں کارکن اوررہنما ریلی میں شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ(ن)جمہوریت اورجمہوری اداروں کے استحکام پرنہ صرف پورایقین رکھتی ہے بلکہ جمہوریت کے تسلسل کی ضامن بھی ہے ۔اگرپاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ترقی کے اہداف حاصل ہوسکتے ہیں۔ ملک کے بیس کروڑعوام شیر پرمکمل اعتماد رکھتے ہیں ہم عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورااُترتے آئے ہیںآئندہ بھی پورااُتریں گے۔محمدنوازشریف کو اقتدار سے تودُورکیاجاسکتاہے لیکن عوام کے دلوں سے محمدنوازشریف کی محبت کو کسی طورختم نہیں کیاجاسکتا جس کااظہاروہ جوق درجوق ریلی میں شریک ہوکر کررہے ہیں ، محمدنوازشریف کی ریلی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہے جس نے مخالفین کی آنکھیں کھول دیں ہیں اوراب وہ منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔تاہم باشعورعوام کسی جھوٹے پروپیگنڈا کا شکار نہیں ہونگے۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول


loading...