کوئی بھی قربانی دینی پڑے امن و قانون کی حکمرانی بحال کرینگے :جنرل باجوہ

کوئی بھی قربانی دینی پڑے امن و قانون کی حکمرانی بحال کرینگے :جنرل باجوہ

راولپنڈی ( ما نیٹر نگ ڈیسک )آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کوئی بھی قربانی دینی پڑے،ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کر یں گے۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپر دیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے میجر علی سلمان کے گھر گئے اورشہید کے والدین اور عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا ہم امن ، قانون کی حکمرانی بحال کریں گے چاہے اس کیلئے کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول


loading...