نواز شریف اور عوام جدا نہیں رہ سکتے ،ریلی نے مخالفین کی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا:شہباز شریف

نواز شریف اور عوام جدا نہیں رہ سکتے ،ریلی نے مخالفین کی سیاست کا دھڑن تختہ کر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال عوام کی ان سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے اور ان کا شاندار استقبال اس بات کا غماز ہے کہ عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیں،محمد نوازشریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا، مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے،مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود انشاء اللہ پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گاجبکہ قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیاہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ملک کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اورمحمد نوازشریف کی شاندار پالیسیوں کی بنا پر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے جبکہ نام نہاد تبدیلی کے دعویدار گزشتہ 4 برس میں صرف سڑکوں پر رہے ہیں اور عوام کی خدمت کی بجائے منفی سیاست ان کا شیوہ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ خود دار ، خوشحال اورروشن پاکستان ہماری منزل ہے اوراس سفرمیں رکاوٹ بننے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر قوم کے مجرم ہیں جنہوں نے عوام کی خوشحالی کے پروگرام میں ذاتی مفادات کی خاطر رخنہ ڈالا،یہ وہ عناصر ہیں جنہیں عوام ضمنی انتخاب ہو یا عام انتخابات یکسر مسترد کر چکی ہے اور 2018ء کے عام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصر کا مقدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا والہانہ اور پرتپاک استقبال ثابت کرتا ہے کہ وہ ہی قومی لیڈر ہیں اورمحمد نواز شریف ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہیں اور قوم ترقی کے سفر کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور پاکستان کے عوام محمد نوازشریف کو دل و جان سے چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف مخالفین پرمحمد نواز شریف کی عوامی مقبولیت کا خوف طاری ہے لیکن مخالفین کی منفی سیاست محمد نواز شریف اور عوام کے درمیان محبت کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی۔

شہبازشریف

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اورنوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اورانہیں بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے ،نوجوان پاکستان کاتابناک مستقبل ہیں اور قوم کو اپنے باصلاحیت ،ہونہار اورذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک و قوم کی تقدیدبدلیں گے۔نوجوانوں کو بااختیار بنا کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیرکریں گے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی فلاح وبہبوداورانہیں بااختیار بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان متحد ہو کر خود میں ملک کے لیے کام کرنے کا جذبہ بیدار کریں۔

وزیراعلیٰ/پیغام

مزید : صفحہ اول


loading...