عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈ مسترد کر دیا،عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں:عمران خان

عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈ مسترد کر دیا،عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں:عمران ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈمسترد کر دیا،سابق وزیراعظم پر اب فرد جرم لگنے جا رہی ہے وہ ملزم سے مجرم بننے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں کہا کہ عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈ مسترد کر دیا۔عمران خان نے اجلاس میں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ پر فرد جرم لگنے جا رہی ہے ،آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو نواز شریف کی چوری کایقین ہو گیا ہے کیونکہ نواز شریف اپنی بے گناہی کا کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے۔ تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس اس بات کابھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،اجلاس میں سابق وزیر اعظم کے عدلیہ مخالف بیا ن کی شدید مذمت کی گئی ۔

عمران خان

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقلیتوں کی سلامتی، مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقعوں تک ان کی رسائی کیلئے خصوصی محنت کرتی رہے گی۔اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں اس لئے اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا کیونکہ اسلامی تعلیمات اور سیرت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اقلیتوں سے احسان کا درس دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نے اقلیتوں کی بہبود پر بطور خاص محنت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی

مزید : صفحہ اول


loading...