لاہور،نواز شریف کی ریلی کے روٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات ،8ہزار اہلکار تعینات ہونگے

لاہور،نواز شریف کی ریلی کے روٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات ،8ہزار اہلکار تعینات ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لاہور پو لیس نے نوازشریف کی ریلی کے روٹ پرسخت سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق روٹ پرتمام کاروباری مراکزبندکرادیئے جائیں گے۔8ہزا ر سے زائد ایلیٹ فورس کے کما نڈوز سمیت پو لیس اہلکا ر تعینا ت کئے جا ئیں گے ۔ رو ٹ کے قریب چھتوں پر سنا ئپر تعینا ت کئے جا ئے گے، فضا ئی نگرا نی کی جا ئے گئی ،پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کے روٹ پر پولیس اور سپیشل برا نچ کے اہلکا رو ں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے ، شاہدرہ کے مقام پر جنگل میں پولیس کے سرچ اینڈ سویپ آپریشن کئے گے ہیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ امامیہ کالونی پھاٹک سے داتا دربارتک ملحقہ شاہراہیں مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔ پو لیس حکام کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے ۔ اضا فی ریزورکو ہنگا می صورتحا ل میں بلا یاجا ئے گا ۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار ہے۔ دو ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ریلی کی آمد کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے داتا دربار، شاہدر ہ ، لو ئر ما ل ، اسلا م پو ر ہ ، شفیق آبا د ،سمیت تمام روٹ کی اطراف میں سر چ آپریشن کئے گے ہیں،نا کے لگا کر چیکنگ کا سلسلہ را ت گئے تک جاری ر ہا ۔ ذرا ئع نے دعو ی ٰ کیا ہے کہ پو لیس حکام نے ڈیو ٹی پرمامور اہلکارو ں کو سختی سے ہدا یت کی ہے کہ چا ق وچو بند ر ہے، نا قص کا رگردگی دکھانے والے اہلکا ر وں کے خلا ف محکمانہ کا رروا ئی کی جا ئے گی۔ نواز شریف کی لاہور آمد کے حوالے سے متبادل سیکیورٹی پلان تیار، نوازشریف کو ریسکیو کرنے کیلئے تین اہم مقامات پر ہیلی پیڈز بنا دیئے گئے ہیں، ریلی کی 120 سیف سٹی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ریسکیو کرنے کیلئے لاہور شہر کے تین اہم مقامات ماچس فیکٹری گراؤنڈ، شاہی قلعہ اور گورنر ہاؤس میں ہیلی پیڈز بنائے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈز پر لاہورپولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔نواز شریف کی ریلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے شاہدرہ موڑ کے قریب واقع جنگل میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا، بارودی مواد کا پتہ چلانے والے آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جنگل کی تلاش کی۔نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی انتظامات کی مناسبت سے پولیس اور دیگر سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالرزاق سٹیڈیم سے فیصل چوک تک فل ڈریس ریہرسل کی۔ ریلی کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس مناسبت سے تیسرے روز ایس پی مجاہد فیصل شہزاد اورایس پی سٹی عادل میمن کی سربراہی میں ریہرسل کی گئی جس میں چارڈی ایس پی،دس ایس ایچ اوسمیت ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122،بم دسپوزل سکواڈ،بکتربند گاڑی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ایس پی فیصل شہزاداورعادل میمن کاکہنا تھا کہ ریہرسل سے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سکیورٹی انتظامات

مزید : صفحہ اول


loading...