نیب کاپاناما کیس کے فیصلے و متعلقہ ریکارڈ کی مزید نقول کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ
اسلام آباد(صبا ح نیوز)نیب نے پانامہ کیس کے فیصلہ و متعلقہ ریکارڈ اور جے آئی ٹی رپورٹ کی مزید نقول حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روزجمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیاہے کہ نیب کو دستیاویزات کا صرف ایک سیٹ فراہم کیا گیا تاہم عدالتی حکم کے مطابق نیب کو چار ریفرنسز دائر کرنا ہیں جبکہ ریفرنسز دائر کرنے کیلئے تصدیق شدہ نقول کے مزید سیٹ ضروری ہیں اس لئے نیب کو پانامہ کیس کے مزید نقول فراہم کی جائیں ۔
نیب/سپریم کورٹ