نواز شریف کی لاہور آمد، سکیورٹی اداروں کا روٹ پر سرچ آپریشن

نواز شریف کی لاہور آمد، سکیورٹی اداروں کا روٹ پر سرچ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور228 گجرات228 گوجرانوالہ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل سیکورٹی اداروں، پولیس اور رینجرز نے روٹ کے راستے پر سرچ آپر یشن کیا اور روٹ کی فضائی نگرانی کی گئی۔ سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے، سی ٹی ڈی نے لاہور، شیخوپورہ اور گوجرنوالہ کے علاقوں سے مشکوک اور ریکارڈ یافتہ ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپر یشن کر کے ٹرک اڈوں اور ہوٹلوں کی سخت چیکنگ کی اور بائیو میٹرک کے ذریعے شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ ریلی کے راستے میں فضائی نگرانی بھی کی گئی، ہیلی کاپٹر سے امامیہ کالونی، شاہدرہ، راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، مال روڈ، جیل روڈ اور کینال رود پر فضائی نگرانی کی گئی۔ ساہیوال، وہاڑی سے بھی پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے۔ پنجاب کانسٹیبلری سے بھی اہلکاروں کو لاہور بلوا لیا گیا، دوسرے اضلاع اور پنجاب کانسٹیبلری سے آنے والی نفری پولیس لائنز پہنچ گئی۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قافلے کا سرائے عالمگیر میں شاندار استقبال کیا گیا ٗ کارکنوں نے نواز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کارکن گاڑی سے دیوانہ وار چمٹ گئے ٗکارکن ’’وزیر اعظم نواز شریف ‘‘کے نعرے لگا رہے تھے ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جہلم روانگی سے قبل ناشتے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اس موقع پر خیریت کی دعا بھی کی گئی ۔پارٹی اجلاس میں خواجہ سعد رفیق‘ سینیٹر پرویز رشید اور امیر مقام سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سرائے عالمگیر آمد پر بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔گجرات میں داخل ہوتے ہی ہزاروں افراد نے سابق وزیر اعظم کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی حق میں بھی خوب نعرہ بازی کی۔ ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے تو دوسری جانب لیگی کارکن اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب تھے،گوجرانوالہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے شہر بھر میں خیر مقدمی بینرز اور ہولڈنگز لگا دیے گئے، نواز شریف کی تقریب کیلئے خصوصی سٹیج پر تیار کیا گیا، جی ٹی روڈ اور شہر کی مختلف سڑکوں پر ن لیگی ارکان اسمبلی اور دیگران کی جانب سے سابق وزیراعظم کے خیر مقدمی بینرز لگا دیے گئے بڑی عمارتوں پر خیر مقدمی ہولڈنگ بورڈز کی بہار آگئی شہر کے مختلف مقامات پر ناکوں پر پولیس اہلکار مشکوک افراد کی تلاشی لیتے رہے، 4000 کے قریب پولیس اہلکاروں کو جی ٹی روڈ پر مختلف استقبالی کیمپوں پر تعینات کیا گیا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہا۔قبل ازیں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا قافلہ جہلم سے شروع ہو کر مختلف شہروں سے ہوتا ہوا لالہ موسی پہنچا، جہاں کارکنوں نے سابق وزیراعظم کے قافلے کا پرتباک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ میاں نواز شریف نے لالہ موسی پہنچنے پر قافلے میں موجود شرکا سے مختصر خطاب کیا۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے لالہ موسی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں آپ کے والہانہ استقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں ذاتی طور پر آپ کا بہت ممنون ہوں۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نوازشریف ریلی میں کارکنوں کا جوش بڑھا تی رہیں ۔ ماری میمن شیر کا ماڈل اور پرچم لہراتی رہیں ۔نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ ، ریلی کاراستہ تبدیل، سابق وزیر اعظم نے قافلہ رکوا دیااز شریف مشن جی ٹی روڈ کے دوران جب گجرات کے قریب پہنچے تو اچانک ان کی ریلی کا راستہ تبدیل کردیا گیا جس کے باعث انہوں نے فوری طور پر قافلہ رکوا کر راستہ تبدیل کرنے والے افراد کو طلب کر لیا اور کھری کھری سنا دیں ، سیکورٹی سٹاف نے منتیں کرکے سابق وزیر اعظم کو راضی کیا اور قافلے کو جلسے گاہ کی جانب لے جایا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے سیکورٹی سٹاف کو طلب کر لیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم راستہ کیوں تبدیل کیا ہے میں نے سیکیورٹی سٹاف کو طلب کیا ہیسکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ رانا ثنائاللہ کے کہنے پر راستہ تبدیل کیا ہے نواز شریف نے کہا کہ مجھے ہجوم میں جانا ہے، ہجوم سے گزر کر ہی جانا چاہیے ،سیکورٹی انچارج نے نواز شریف کی منتیں کرکے انہیں منایا اور کہا کہ ہم ہجوم سے گذر کر ہی سٹیج تک جائیں گے ، بس یہ شارٹ کٹ استعمال کیا ہے۔
جھلکیاں

مزید :

صفحہ اول -