نواز شریف قوم کی آواز ہیں،جمہوریت کی بقا کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے :وزیر اعظم

نواز شریف قوم کی آواز ہیں،جمہوریت کی بقا کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ...

کراچی(این این آئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جمہوریت کی گاڑی کو پٹری سے اترنے نہیں دینگے، نواز شریف قوم کی آواز ہیں ،2018میں (ن) لیگ عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی، موجودہ حکومت نواز شریف کی پالیسیوں اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیگی ،جمہوریت کی بقاء ،استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،60ارب ڈالر کی لاگت سے سی پیک منصبوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں معاون و مدد گار ثابت ہوگا ،علاقائی امن کیلئے آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائیگی،خطے کا امن کشمیر سے مشروط ہے جہاں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے ،کشمیر پر کسی قسم کی کوئی سودے بازی قابل قبول نہیں ،31دسمبر 2017تک آباد کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق اور مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں ’’کاگف‘‘ کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔ وزیراعظم نے یہ بات تحریک پاکستان کے کارکن بزرگ مسلم لیگی رہنماء مرحوم مرشد شاھین گورایا مرشدی کے فرزند اور کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ و قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ بھی موجود تھے چیئرمین ’’ کاگف‘‘ نے وزیر اعظم کوملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق کی قانون سازی، لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کی جانب سے سرکاری اراضیوں کو چائنہ کٹنگ اور دیگر جعلی ناموں سے فروخت کرکے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے 52نکاتی تجاویز پیش کرتے ہوئے انہیں سندھ کے دورے کی دعوت دی جسے وزیر اعظم نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ عنقریب سندھ کا دورہ کریں گے وزیر اعظم نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے کروڑوں مکینوں کا جمہوریت کی آبیاری میں بنیادی کردار ہے صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں مزید کچی آبادیوں کے قیام کو روکنے کیلئے موثر اور یکساں پالیسی بناتے ہوئے تمام صوبوں میں 31دسمبر2017تک آباد تمام کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے قانون سازی کریں اور سستی رہائشی کم لاگت سکیمیں بناکر کم آمدنی والے شہریوں کو رہائشی سہولیات اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وہ سلسلے میں وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کو بھی ہدایت دینگے وہ وزیر اعظم ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے سستی کم لاگت و رہائشی اسکیموں کے لئے منصبوبہ بندی کرے انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھ مہذب معاشرے کا حصہ ہیں ان کا معیار زندگی بلند کرنا ریاست اور صوبائی حکومتوں کی ذمیداری ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی ایک لاکھ 28ہزار کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے بھرپور تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ وہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین پر قائم 8، PWDکی زمین پر قائم 10، ریلوے کی زمین پر قائم 80، متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر قائم 29، ڈیفنس کی زمین پر قائم 10،PTLاورواپڈاکی زمین پر قائم ایک ایک کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے متعلقہ اداروں کو NOCکی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کریں گے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیس کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا اور ان کے آلہ کار ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں لہٰذا کچی آبادیوں اورگوٹھوں کی آڑ میں کام کرنے والے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف صوبائی حکومتیں سخت اقدامات کریں جہاں ضرورت ہوگی وہاں وفاقی حکومت ان سے سے بھر پور تعاون کریگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ علاقائی امن کے لئے آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائیگی ۔خطے کا امن کشمیر سے مشروط ہے جہاں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے اور کشمیر پر کسی قسم کی کوئی سودے بازی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے 21کروڑ عوام جمہوریت کی بقاء اور آبیاری چاہتے ہیں اور وہ روکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کی گاڑی کو پٹری سے اترنے نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کی آواز ہیں 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی ،موجودہ حکومت نواز شریف کی پالیسیوں اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیگی ، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے بقاء اور استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 60ارب ڈالر کی لاگت سے سی پیک منصبوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں معاون و مدد گار ثابت ہوگا ،منصوبے کے تحت توانائی کی مد میں 34ارب ڈالر رکھے گئے ہیں جس سے بجلی گھروں کے منصوبوں کی تکمیل ہوگی اور انشاء اللہ اس طرح مسلم لیگ (ن) کے منشور اور نواز شریف کے مشن کی روشنی میں ملک سے لوڈشینگ کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے یہاں کے عوام کے مسائل حل کریں گے کراچی میں امن کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے نواز شریف اورمسلم لیگ (ن)کراچی کے عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال میں مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود وطن عزیزنے بڑی کامیابیاں حاصل کی نیو کلیئر کے شعبے میں ہماری مہارت اور کاکردگی کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگر افسوس سیاسی نظام کو مستحکم نہیں ہونے دیا جاتا مگر اب 21کروڑ عوام سیاسی نظام کو کمزور کرنے والی سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا آزادی کی اصل روح جمہوریت کی بقاء سلامتی اور عوام کا تحفظ مقدم رکھنا ہے وطن عزیز کی بقاء ،سلامتی ، استحکام ، امن و امان کیلئے ، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج ، سیکورٹی اداروں اور پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ان کی شجاعت کی داستانوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا 70ویں جشن آزادی پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنا عوام پاکستان کا قومی فرض ہے ۔

شاہد خاقان

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے جائز حق حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گااورمسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے نام خط میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔آزاد جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا اور کہا کہ آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کراقدمات اٹھائے گی ۔

فاروق حیدر کوخط

مزید : صفحہ اول


loading...