عید الا ضحی ، وفاقی اور سندھ حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنیکا فیصلہ

عید الا ضحی ، وفاقی اور سندھ حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی،اسلام آباد(آن لائن) اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیں۔ سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی، عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔

مزید :

صفحہ اول -