امریکہ میں انوکھی بس سروس نشستیں بستروں میں تبدیل

امریکہ میں انوکھی بس سروس نشستیں بستروں میں تبدیل
 امریکہ میں انوکھی بس سروس نشستیں بستروں میں تبدیل

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے درمیان سفر کرنے کیلئے انوکھی بس سروس متعارف کرادی گئی ہے۔ اس میں مسافروں کیلئے نشستوں کے بجائے بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔امریکی شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے درمیان سفر پہلے کبھی اتنا آرام دہ نہ تھا۔اس انوکھی بس سروس میں نہ صرف بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے بلکہ وائی فائی بھی موجود ہے۔اس بس سروس کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ صرف رات میں چلائی جاتی ہے جبکہ کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد یہ ہے کہ مسافر 6سے 8 گھنٹوں کے اس لمبے سفر میں رات کی آرام دہ نیند لے سکیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...