4روز قبل اغوا ہونیوالے ہائیکورٹ کے ملازم کی چھانگا مانگا سے تشدد زدہ نعش برآمد

4روز قبل اغوا ہونیوالے ہائیکورٹ کے ملازم کی چھانگا مانگا سے تشدد زدہ نعش ...
 4روز قبل اغوا ہونیوالے ہائیکورٹ کے ملازم کی چھانگا مانگا سے تشدد زدہ نعش برآمد

  


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نشتر کالو نی کے علاقہ سے4روز قبل اغوا ہو نے والے ہا ئی کو رٹ کے ملازم کی کی تشد د زدہ نعش چھا نگا ما نگا کے جنگلو ں سے بر آمدہو گئی،ملزمان نے تشدد کے بعد سر پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے پوسٹ ما رٹم کیلئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطا بق نشتر کا لو نی کا ر ہا ئشی 48سالہ محمد سلیم ہا ئی کورٹ میں ملازم تھا۔ سلیم4روز قبل نشتر کالو نی سے پرا سرا طو ر پر غائب ہوگیا۔ بھا ئی تو فیق کی مدعیت میں نا معلوم افرا د کے خلا ف اغوا کا مقد مہ در ج ہوا۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سلیم کی چھا نگا ما نگا کے جنگلو ں سے تشد د زدہ لا ش بر آمد ہو ئی ہے ۔ مقتو ل کے جسم کے مختلف حصوں پر تشد د کے نشانا ت پائے گئے ہیں، سلیم کی مو ت سر میں گو لی لگنے سے ہو ئی ۔ پو لیس نے اغواء کے مقد مہ میں قتل کی د فعا ت شامل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ مقتو ل کا مو با ئل ڈیٹا حا صل کر لیا ہے جو کیس میں مد د گا ر حا صل ہو گا ۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ ما رٹم ر پو رٹ کے بعد واضح ہو جا ئیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...