بھاٹی،گیٹ سالگرہ کی تقریب میں بھائی لڑ پڑے،صلح کروانے پر ماموں کو قتل کر دیا

بھاٹی،گیٹ سالگرہ کی تقریب میں بھائی لڑ پڑے،صلح کروانے پر ماموں کو قتل کر دیا

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں محلہ سمیاں میں معمولی تلخ کلامی پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو ابدی نیند سْلا دیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں سالگرہ کے فنکشن کے دوران محسن اور احسن دو بھائیوں کے درمیان ہوائی فائرنگ پر جھگڑا ہواتوان کے ماموں اکرام نے صلح صفائی کرانے کی کوشش کی جس پر محسن مشتعل ہو گیااور اس نے اپنے ہی ماموں اکرم پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجہ میں اکرم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوجائیں گے۔ تاہم اکرم کی بیوی نگہت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم محسن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید : علاقائی


loading...