نوشہرہ ورکاں:محکمہ انہار کے ملازمین پر تشدد کرنیوالے ملزموں کو دو ماہ قید کی سزا

نوشہرہ ورکاں:محکمہ انہار کے ملازمین پر تشدد کرنیوالے ملزموں کو دو ماہ قید کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) پانی چور زمینداروں کا محکمہ انہار کے ملازمین پر تشدد،روزنامہ "پاکستان" کی خبر پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں چوہدری نوید السلام ورک کا ایکشن، کینال مجسٹریٹ نے ملزمان کو فی کس 85 ہزار روپے جرمانہ اور 2 ماہ قید کی سزا سنا دی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں میلو ورکاں کے زمینداروں نے نہری پانی چوری سے روکنے پر محکمہ انہار کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اس واقعہ کی خبر روزنامہ "پاکستان" پر شائع ہوئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نوید السلام ورک نے فوری طور پر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جس میں ڈی ایس پی پولیس ، کینال مجسٹریٹ نے شرکت کی۔ جس میں دو ملزمان احسان اللہ ڈوگر اور سعید طارق ڈوگر جنہوں نے پانی چوری کیا اور منع کرنے پر محکمہ انہار کے ملازمین پر تشدد کیا تھا۔ انہیں کینال مجسٹریٹ نے فی کس 85 ہزار روپے جرمانہ اور 60 دن قید کا حکم دیا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 15دن جیل کی سزا کاٹنا پڑے گی۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا پے۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں چوہدری نوید السلام ورک نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے کوئی بھی شخص چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی پکڑ سے نہیں بچ سکتا۔ ہمیں سرکاری ملازمین کی عزت بھی عزیز ہے اور ملازمین کا تحفظ ہر صورت ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید :

علاقائی -