مقدمات میں ملوث 15ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

مقدمات میں ملوث 15ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصرنے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مختلف مقدمات میں ملوث 15ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 12ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، اچھرہ پولیس نے مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شراب برآمدگی، پرائس کنٹرول ایکٹ، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے مقدمات میں ملوث ہیں۔

مزید :

علاقائی -