وٹہ سٹہ کی شادی پر 2متاثرہ خواتین انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئیں

وٹہ سٹہ کی شادی پر 2متاثرہ خواتین انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)وٹہ سٹہ شادی کا معاملہ،دو بھائیوں نے معمولی جھگڑے پر اپنے گھر برباد کرلئے، دونوں کی بیویاں اپنے بچوں کے حصول کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئیں۔لاہور کینٹ کی رہائشی ایک خاتون آسیہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے اپنے 5بچوں کے حصول کے لئے دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی وٹے سٹے کی شادی ہوئی تھی اس کے شوہرعبدالمجید نے اپنی بہن ،آسیہ کے بھائی رمضان کو دے دی ،گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہوا توعبدالمجید نے بچے چھین کر آسیہ کو نکال دیاہے، آسیہ گھر پہنچی تو بھائی رمضان نے اپنی بیوی اور عبدالمجید کی بہن شہناز کو تشدد کرکے اس لئے نکال دیا کہ اس کی بہن کو کیوں نکالا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -