ماڈل ٹاؤن کچہری: ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ

ماڈل ٹاؤن کچہری: ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ شاہد کے روبرو لٹن روڈ پولیس نے ملزمان قاسم اور شہزاد کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اعتراف جرم کر چکے ہیں۔ موبائلز فونز اور نقدی برآمد کی جاچکی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...